Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

برطانیہ آنے والے افراد کی تعداد محدود کرنے کیلئے نئے قوانین لاگو

برطانیہ آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے نئے قوانین لاگو ہوگئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق  اسکلڈ اور فیملی ویزا پر برطانیہ آنے والوں  کے لیے کم از کم تنخواہ کی شرط میں اضافہ  کردیا گیا۔

اسکلڈ ورکرز کے برطانوی  ویزا  کے لیے تنخواہ کی حد کو 26 ہزار 200 سے بڑھا کر 38 ہزار 700 پاؤنڈ کردیا گیا۔ کم از کم تنخواہ کی حد ہیلتھ اینڈ سوشل کیئر اور ٹیچرز وغیرہ پر لاگو نہیں ہوگا۔

سوشل کئیر کے شعبہ میں کام کرنے والے افراد اب زیر کفالت افراد کو برطانیہ نہیں لاسکیں گے۔

فیملی ویزا کے لیے کم از کم تنخواہ کی حد کو بھی 18 ہزار 600 سے بڑھا کر 29 ہزار پاؤنڈ کردیا گیا۔

ابتدائی طور پر اس فیملی ویزا  کے لیے بھی تنخواہ کی حد 38 ہزار 700 پاؤنڈ مقرر  کی گئی تھی۔ خاندانوں کی تقسیم کے خدشے  کے سبب حکومت نے کم از کم تنخواہ کی شرط پر نظرثانی کی ۔

فیملی ویزا کے لیے کم از کم تنخواہ کی حد کو 2025 تک پہلے 34 ہزار 500 اور پھر 38 ہزار 700 پاؤنڈ کردیا جائے گا۔

فیملی ویزا پر مقیم افراد پر ویزا کی تجدید کے وقت نئے قواعد کا اطلاق نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ امیگریشن میں کمی  کے لیے ہوم سیکرٹری جیمز کلیورلی نے گزشتہ برس دسمبر میں  نئے قواعد کا اعلان کیا تھا۔

2022  میں 74 ہزار 500 افراد کی ریکارڈ تعداد برطانیہ آئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version