دبئی میں شدید بارشوں سے آپریشنل سسٹم شدید متاثر ہونے کے باعث ہزاروں پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق شدید بارشوں سے دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ میں فلائٹ آپریشنز منسوخ کر دیے گئے۔
دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے نے مسافروں کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی۔
طوفانی بارش کے باعث دبئی ایئرپورٹ اور ابوظہبی ایئرپورٹ کا نظام شدید متاثر ہوا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹس کی بحالی میں کچھ وقت لگ سکتا ہے جبکہ کئی پروازوں کو ہنگامی حالت میں ابوظہبی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا ہے۔
ابوظہبی ایئرپورٹ پر کھانے پینے کی سہولیات کم پڑنے سے بھی مسافر شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
