الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اورصوبائی کے21 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئےتمام تیاریاں مکمل کرلیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بیلٹ پپیرز کی چھپائی کا کام مکمل ہوچکا ہے، الیکشن کمیشن نے 62 لاکھ 30 ہزار سے زیادہ بیلٹ پپیرز چھاپے۔
ذرائع نے بتایا کہ بیلٹ پپیرزاسلام آباد اور کراچی کی پرنٹنگ پریس میں چھاپے گئے، قومی اسمبلی کے لیے سبز اور صوبائی اسمبلی کے لیے سفید رنگوں کے بیلٹ پپیرز چھاپے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بیلٹ پپیرز متعلقہ حلقوں کے آر اوز تک پہنچا دیے گئے، قومی اسمبلی کے 5 حلقوں کے لیے 25 لاکھ 50 ہزار ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
ذرائع کے مطابق صوبائی اسمبلی کے لیے 36 لاکھ 10 ہزار 560 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں 47 امیدوار مدمقابل ہیں۔ قومی اسمبلی کے 5 اور صوبائی اسمبلی کے 16 حلقوں پر 21 اپریل کو انتخابات ہوں گے۔
