Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نوری آباد پاور پلانٹ کرپشن کیس کی سماعت 26 جون تک ملتوی

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نوریہ آباد ریفرنس پر سماعت 26 جون تک ملتوی کر دی۔ 

وزیر اعلی سندھ مرادعلی شاہ اور دیگر کے خلاف نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس پر احتساب عدالت میں سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے نیب ریفرنس پر سماعت کی۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ احتساب عدالت پیش ہوئے۔ اس دوران وکیل صفائی ارشد تبریز کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے آرڈر کے بعد کیس کی کاروائی آگے نہیں چل سکتی، دوسری عدالت میں کیس منتقل ہوا واپس نیب کو آ گیا۔

انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ سب نے کراچی سے آنا ہوتا ہے اور آج کل اخراجات بھی زیادہ ہیں  لہذا اگلی سماعت کی لمبی تاریخ دے دیں۔ جس پر جج ناصر جاوید رانا نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے کا انتظار کر لیتے ہیں۔

 بعد ازاں احتساب عدالت نے نوریہ آباد ریفرنس پر سماعت 26 جون تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ اس کیس میں سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ پر اختیارات کا غلط استعمال کرنے اور فزیبلٹی اسٹڈیز کے بغیر منصوبوں کے ٹھیکے دینے کا الزام ہے جس سے مبینہ طور پر سرکاری خزانے کو 8 ارب روپے کا نقصان پہنچا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version