Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

درخشاں تھانے میں ملزم کی موت انسانیت سوز تشدد کے باعث ہونے کا انکشاف

درخشاں پولیس کے مبینہ تشدد سے زیرحراست ملزم کی ہلاکت کے معاملے میں معیزنسیم کی موت انسانیت سوز تشدد کی وجہ سے ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ 

جناح اسپتال کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق متوفی کے جسم پر 13 جگہوں پر بدترین تشدد کیا گیا، میڈیکولیگل افسر نے پہلے صفحہ پر ہی موت کو غیرطبعی قرار دیا

رپورٹ میں کہا گیا کہ معیز نسیم کو مردہ حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا، ایس ایچ او درخشاں نے لاش بھیجی، سب انسپکٹر سلیم بروہی لاش لایا، کمر کے نچلے دونوں حصوں پر بھی تشدد کے نشانات ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ متوفی کی کنپٹی پرتشدد اور دماغ میں خون جماہوا تھا، جسم انسانیت سوز تشدد کی وجہ سے سوج چکا تھا، مکمل تفصیلات پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سامنے آسکیں گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version