آئی ایس پی آرکے مطابق ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل متین گورک نے ایئرہیڈکوارٹرزکادورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف متین گورک نے ایئرہیڈکوارٹرزکے دوران ایئرچیف ظہیراحمدبابرسدھوسے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملاقات کے دوران مختلف شعبوں میں باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیا گیا اورجدید ٹیکنالوجی، پیشہ ورانہ تربیت کےتعاون پربھی بات چیت ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق معززمہمان کامقامی ایوی ایشن انڈسٹری میں پاکستان کی کاوشوں کااعتراف کیا گیا۔
اس سے قبل ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل متین گورک نے جی ایچ کیوکا دورہ کیا اورانھوں نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرسے ملاقات کی۔ اس سے پہلے انھوں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحرشمشادسے بھی ملاقات کی۔
