وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر لاہور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی نگرانی میں خصوصی ٹیموں نے ایونیو ون اور جوبلی ٹاؤن میں کارروائی کی۔
ایل ڈی اے ٹیموں نے ایل ڈی اے ایونیو ون اور جوبلی ٹاؤن میں آپریشن کرکے متعدد املاک کو مسمار اور دو املاک کو سیل کر دیا۔ آپریشن کی نگرانی چیف ٹاؤن پلانر ٹو اظہر علی اور ڈائریکٹر ایل ڈی اے ایونیو ون اسداللہ چیمہ نے کی۔
جوبلی ٹاؤن پلاٹ نمبر 679 بلاک ڈی میں غیر قانونی تعمیرات پر دکانوں کے شٹر مسمار کر دیئے گئے۔ جوبلی ٹاؤن بلاک بی پلاٹ نمبر 765 پر قائم نجی سکول کو سربمہر کر دیا گیا۔
جوبلی ٹاؤن بلاک اے پلاٹ نمبر 598 اے پر قائم نجی سکول کو بھی سربمہر کر دیا گیا۔ ایل ڈی اے ایونیو ون پلاٹ نمبر 9 بلاک بی پر بنائی دکانوں کے شٹرز مسمار کر دیئے گئے۔ پلاٹ نمبر 156 اے بلاک بی پر بنائے گئی دکانوں کے شٹر مسمار کر دیئے گئے۔ مسمار و سیل کی گئی املاک کو متعدد بار نوٹسز دیئے گئے تھے۔
اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا کہنا تھا کہ شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔
