کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ پہلے بھی امن بحال کیا اور اب بھی اس کی بحالی کرکے دکھائیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت ایپکس کمیٹی کا 30 واں اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر شرجیل میمن، ضیاء الحسن لنجار، میئرکراچی، کورپس کمانڈر کراچی، چیف سیکرٹری، ڈی جی رینجرزسندھ، آئی جی سندھ اور کمشنرکراچی سمیت دیگر شریک ہوئے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایپکس کمیٹی کا 15-2014 میں قیام عمل میں آیا تھا اور سندھ حکومت نے سیکیورٹی پر باہمی مشاورت سے فیصلے کئے۔
مرادعلی شاہ کہتے ہیں کہ حکومت دہشت گردی کا خاتمہ، امن و امان کی بحالی اور ڈرگ مافیا کا خاتمہ چاہتی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ کچے میں ڈکیت اور شہر کراچی میں اسٹریٹ کرام کے خاتمے کے لئے اقدامات کررہے ہیں، پہلے بھی امن و امان بحال کیا اور اب بھی اس کی بحالی کرکے دکھائیں گے۔
