پاکستان کے دورے پر موجود ایرانی صدر ابراہیم ریئسی نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم ریئسی نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی ، خطے میں امن و استحکام اور علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف اور ایرانی صدر نے خطے میں استحکام اور معاشی خوشحالی کیلئے دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی صدر سے ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاک ایران بارڈر امن اوردوستی کی سرحد ہے۔
