فلسطین میں اسرائیلی جنگ کو 200 روز مکمل ہوگئے۔
فلسطین میں اسرائیلی جنگ کو 200 روز مکمل ہوگئے ہیں جب کہ اتنے روز گزرنے کے بعد غزہ شہر کا 70 فیصد بنیادی ڈھانچہ تباہ ہوگیا ہے۔
اسرائیل نے نصیرات کیمپ اور رفح پر رات بھر بمباری کی جس کے نتیجے میں 24 فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 55 فلسطینی شہید ہوئے۔
دوسری جانب خان یونس کے ناصر اسپتال میں اجتماعی قبروں میں مزید 283 لاشوں کو لایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ غزہ میں جاری جنگ میں شہادتوں کی مجموعی تعداد 34 ہزار 151 ہوگئی ہے جب کہ 77 ہزار 84 فلسطینی زخمی ہیں۔




















