وزیر اعظم شہباز شریف نے کراچی میں ن لیگ کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کے کراچی کے مصروف ترین ایک روزہ دورے کے دوران ن لیگ سندھ کے رہنماؤں نے ملاقات کی۔
ن لیگ کے رہنماؤں نے کراچی اور سندھ میں بدامنی کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھایا۔
پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے رہنماؤں نے وزیر اعظم سے سندھ میں امن بحالی کے لیے اقدامات کا مطالبہ کیا۔
ن لیگی رہنماؤں نے وزیراعظم کو لیگی ورکرز کے تحفظات دور کرنے کی درخواست کی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے سندھ کے ن لیگی رہنماؤں کو مئی میں پارٹی رہنماؤں کے ساتھ دوبارہ اجلاس کی یقین دہانی کرائی۔
وزیراعظم نے وفاقی وزرا کو سندھ کے ن لیگی پارٹی رہنماؤں سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کیں اور کہا کہ وفاقی وزرا ن لیگی ورکرز کو وقت دیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر بحری امور قیصرشیخ کو تاجر رہنماؤں اور ن لیگی کارکنان سے رابطے کی ہدایت کی۔

















