بھارتی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے حزب اللہ کے 40 ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔
بھارتی ویب سائٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کچھ دیر قبل آئی ڈی ایف کے لڑاکا طیاروں اور توپ خانے نے جنوبی لبنان میں ایتا الشعب کے قریب حزب اللہ کے دہشت گردوں کے تقریبا 40 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
بین الاقوامی میڈیا اور لبنان کی جانب سے اس حملے کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے اور نہ ہی اسرائیلی فوج نے اس حملے کے حوالے سے کوئی ثبوت میڈیا کو فراہم کئے ہیں۔
