Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صدارتی الیکشن میں مداخلت پر ٹرمپ کے 18 ساتھیوں پر فرد جرم عائد

امریکی  عدالت نے صدارتی الیکشن  2020 میں مداخلت کرنے  کے الزام میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے  18 ساتھیوں پر فرد جرم عائد کردی۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ اور ان کے اتحادیوں کی جانب سے جو بائیڈن کے جیتنے والے صدارتی انتخابات کو الٹانے کے لیے متعدد ریاستوں میں انتخابی عہدیداروں پر دباؤ ڈالنے کی کوششوں کا الزام ہے۔

انتخابی نتائج کو تبدیل کرنے کی کوششوں کے لیے ٹرمپ پر جارجیا اور وفاقی عدالت میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

ان 18 افراد میں ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق وکیل روڈی گیولانی بھی  شامل ہیں جن پر ریاست کے 2020 کے الیکٹورل ووٹنگ میں غیر قانونی طور پر جیت کا دعویٰ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں