Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک میں آئین کی بالادستی ہونی چاہیے، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں آئین کی بالادستی ہونی چاہیئے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی ہونی چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ ہر الیکشن میں لوگوں کی شکایات موجود رہتی ہیں، لیکن 2024 کے انتخابات میں تمام حدیں پار ہو چکی ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ فارم 47 چیخ چیخ کر کہہ رہا ہے کہ عوام کی رائے قبول نہیں اور جنہیں ووٹ ملے ان کی نمائندگی محدود کر دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں اپنی مرضی کے لوگ مسلط کردیے گئے تھے، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے ذلت کا ووٹ قبول کر لیا۔

جماعت اسلامی کے امیر نے کہا کہ بلوچستان میں بھی اپنی مرضی کی حکومت بنا لی گئی، پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے بگاڑ پیدا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بحرانوں سے دوچار کرنے والی جماعتیں قوم سے معافی مانگیں۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم نے چلتی حکومت کو گھر بھیجا، کراچی میں ایم کیوایم کو 14 نشستیں دلوا دی گئیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version