Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ

صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ بھر میں موجود پبلک لائیربریز سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سندھ سید ذولفقار علی شاہ کے زیر صدارت ڈائریکٹوریٹ آف پبلک لائیبریریز سندھ کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈی جی لائیبریریز سندھ اعجاز شیخ سمیت سندھ بھر کے ڈائریکٹر لائبریریز شریک ہوئے، اجلاس میں صوبائی وزیر کو سندھ بھر میں موجود پبلک لائیربریز سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ڈی جی اعجاز شیخ نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ سندھ کے تمام 6 ڈویژنز میں اس وقت 44 پبلک لائیبریریز موجود ہیں، طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد کے پیش نظر متعدد لائیبریریز کی توسیع کی ضرورت ہے.

انہوں نے کہا کہ 2013 سے اب تک کسی قسم کی بھرتی نہ ہونے کے سبب گریڈ ایک سے 19 تک کل 645 پوسٹوں میں سے 419 تاحال خالی ہیں۔

ڈی جی لائیبریریز سندھ اعجاز شیخ نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ آف پبلک لائیبریریز کو اس وقت شدید افرادی قوت کا سامنا ہے، قارئین کی سہولت کے لیے ای لائیبریری پورٹل پر 100 ملین سے زائد کتب موجود ہیں.

اس موقع پر صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ چئیرمین بلاول بھٹو زرداری چاہتے ہیں کہ سندھ کے طلباء کو عوامی کتب خانوں میں کتب سمیت تمام سہولیات میسر ہوں.

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ لائیبریریز میں عوامی سہولیات اور جدید کتب کے معائنے کے لیے جلد تمام لائیبریریز کا خود دورہ کروں گا، ہماری نیت نیک اور ارادے پختہ ہیں.

صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ عوامی مفاد عامہ سے متعلق کسی قسم کا جھوٹ، غلط بریفنگ یا حیلے بہانے برداشت نہیں کیے جائیں گے.

متعلقہ خبریں

Exit mobile version