جاپان کے جزیرے پر 6.5 شدت کے زلزلے سے زمین لرز اٹھی۔
امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق جاپان کے جزائر بونین میں 6.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
یو ایس جی ایس کے مطابق زلزلے کا مرکز زمین سے 503.2 کلومیٹر (312.7 میل) کی گہرائی میں تھا۔
امریکہ کے نیشنل سونامی وارننگ سینٹر نے کہا ہے کہ دستیاب اعداد و شمار کی بنیاد پر زلزلے سے سونامی کی کوئی وارننگ نہیں دی گئی ہے۔




















