مہنگائی کے ستائے شہریوں کے لیے کچھ ریلیف کا امکان ہے۔
اوگرا کی جانب سے تیار کردہ سمری کے مطابق مہنگائی کے ستائے شہریوں کے لیے یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔
آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 88 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 5 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ساڑھے 5 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق سمری اوگرا آج حکومت کو بھجوائے گا۔قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق حتمی منظوری وزیر اعظم دیں گے۔
وزارت خزانہ وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔
پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں ردوبدل کا اطلاق یکم سے 15 مئی تک ہوگا۔
