Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلمان وزیر اعظم مستعفی ہوگئے

اسکاٹ لینڈ کے  پہلے مسلمان فرسٹ منسٹر (وزیر اعظم) پاکستانی نژاد حمزہ یوسف نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے  کی رپورٹ کے مطابق حمزہ یوسف نے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گزشتہ ہفتے اتحادی جماعت کے ساتھ شراکتی  اقتدار کا معاہدہ ختم کرنے کے نقصان کا درست اندازہ نہیں لگایا تھا۔

ان کا کہنا  تھا کہ جب تک ان کی جماعت اسکاٹش نیشنل پارٹی نئے فرسٹ منسٹر کا انتخاب نہیں کرلیتی تب تک وہ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلمان وزیر اعظم حمزہ یوسف کو اسکاٹش لیبر پارٹی اور گرین پارٹی کی تحریک عدم اعتماد کا سامنا تھا ۔

حمزہ یوسف کی اپنی حکمراں جماعت نے بھی ان کی جگہ عبوری وزیر اعظم کے لیے پارٹی کے سابق رہنما جان سوینی سے رابطہ کیا تھا جس سے بظاہر یہی لگتا ہے کہ ان پر مستعفی ہونے کے لیے پارٹی کی جانب سے بھی دباؤ تھا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version