Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں نمایاں کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت کا تعین کر دیا۔ ایل پی جی کی قیمت کا تعین مئی کے لیے کیا گیا ہے۔
ایل پی جی کی قیمت سعودی آرامکو سی پی اور امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ سے منسلک ہے۔  پچھلے مہینے کے مقابلے میں سعودی آرامکو سی پی میں 5.6 فیصد کمی ہوئی ہے۔
ایل پی جی کی  قیمت میں فی کلو گرام 11.88  روپے کی کمی ہوئی  ہے جس کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 238.46 روپے فی کلو گرام ہو گئی ہے۔
مئی کے مہینے کے لیے ایل پی جی قیمت کا نوٹیفکیشن اوگرا نے جاری کر دیا۔
Exit mobile version