اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے 1.1 ارب ڈالر موصول ہوگئے۔
عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کےایگزیکٹوبورڈنےاسٹینڈبائی ارینجمنٹ کےتحت دوسراجائزہ مکمل کرلیا۔
ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان کےلیے 828 ملین ایس ڈی آر کی رقم منظور کرلی۔ اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے اپنے اکاؤنٹ میں 828 ملین ایس ڈی آر یا تقریباً 1.1 ارب ڈالر موصول ہوگئے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ 3 مئی 2024ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ ذخائر میں یہ رقم ظاہر ہوگی۔
