Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آسٹریلیا کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے اسکواڈ کا اعلان

آسٹریلیا  نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024  کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  سابق کپتان  اسٹیو اسمتھ اور حال ہی میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے نوجوان کھلاڑی جیک فریسر  میک گرک اسکواڈ میں جگہ نہیں بناسکے۔

آسٹریلیا نے ایک دہائی میں پہلی بار اسٹیو اسمتھ کو کسی بھی فارمیٹ کے ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر کیا ہے۔

تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل آسٹریلوی ٹیم کی قیادت مچل مارش کو سونپی گئی ہے۔

آسٹریلوی اسکواڈ:

مچل  مارش (کپتان)، ایشٹن اگر، پیٹ کمنز، ٹم ڈیوڈ، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، گلین میکسویل، مچل اسٹارک، مارکس اسٹوئنس، میتھیو ویڈ، ڈیوڈ وارنر، ایڈم زیمپا

واضح رہے کہ امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ  کا آغاز 2 جون سے ہوگا جو 29 جون تک جاری رہے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version