متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کے بعد تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
خلیجی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 5 مئی تک گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔
دبئی حکومت نے 2 اور 3 مئی کو تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے، تمام کلاسز آن لائن ہوں گی۔
محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ امارات میں 5 مئی تک موسم غیر مستحکم رہے گا۔




















