Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری

 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل ترانہ ’آؤٹ آف دِس ورلڈ‘ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق   مائیکل تنو مونٹانو کے تیار کردہ ترانے  کی میوزک ویڈیو میں آٹھ بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ، یونیورس باس کرس گیل، علی خان، شیو نارائن چندر پال اور دیگر کیریبین شخصیات سمیت شان مسعود بھی شامل ہیں۔

اس ترانے کو گریمی ایوارڈ یافتہ گلوکار شان پال اور سوکا سپر اسٹار کیس نے گایا ہے۔

یاد رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا آغاز 2 جون سے امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہوگا جو 29 جون تک جاری رہے گا۔

ٹورنامنٹ میں 20 ٹیمیں شرکت کریں گی جنہیں پانچ، پانچ کے چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں سے ہر گروپ کی دو ٹاپ ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے میں جگہ بنائیں گی۔

سپر ایٹ مرحلے میں ٹیموں کو ایک بار پھر چار، چار کے دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا جہاں سے دو، دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی اور پھر فاتح ٹیمیں 29 جون کو فائنل کھیلیں گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version