Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں سمندری ہوائیں بحال، گرمی کی شدت میں کمی

شہر قائد میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کے بعد گرمی کی شدت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  کیا گیا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 تا36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر قائد میں ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ریکارڈ کیا گیا اور  ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے گرمی کی شدت 3 تا 4 ڈگری زائد محسوس کی جائے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج شام سے 20 تا 32 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوا چلے گی تاہم آئندہ ہفتے تک شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

اسلام آباد موسم: 

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت میں کم سے کم درجہ حرارت 14 اور زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی چلنے کے ساتھ ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا موسم: 

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا۔ وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان،ٹانک ، بنوں، کوہاٹ،کرم،خیبر ،باجوڑ، چترال، سوات، دیر ،کوہستان ، مالاکنڈ،شانگلہ، بونیر، مانسہرہ ، ایبٹ آباد،صوابی،نوشہرہ اور پشاورمیں چند مقا مات پر آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

پنجاب موسم: 

پنجاب کے بیشتربالائی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ راولپنڈی، اٹک،جہلم،چکوال، میانوالی،بھکر،منڈی بہاؤالدین،لاہور اور گوجرانوالہ میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ وسطی اور جنوبی اضلاع میں موسم گرم اور آندھی چلنے کا امکان ہے۔

سندھ و بلوچستان موسم: 

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بالائی سندھ میں آندھی چلنے کا بھی امکان ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان موسم: 

کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version