Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کوشش کر رہے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان کی شکایات کا ازالہ کر سکیں، احسن اقبال

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ کوشش کر رہے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان کی شکایات کا ازالہ کر سکیں، پیپلزپارٹی حکومت کی اتحادی ہے۔

وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمان ہمارےپرانےساتھی ہیں، مولانا نے اپوزیشن میں ہمارے ساتھ جدوجہد کی، ان کا بے حد احترام ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ کوشش کررہے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان کی شکایات کا ازالہ کرسکیں، پیپلزپارٹی حکومت کی اتحادی ہے، مل کرپیپلزپارٹی کے سینیٹ چیئرمین اورصدرمملکت کاانتخاب کیا۔

انھوں نے کہا کہا کہ پیپلزپارٹی کوہمیشہ کہا ہے کہ کابینہ میں شریک ہو، مل کرملکی ترقی کے پروگرام پرتیزی سے عمل درآمد کرسکیں۔ کریش کرنے کا آپشن نہیں ملک کوٹیک آف کی طرف لیکرجانا ہے۔

وفاقی وزیراحسن اقبال نے مذید کہا کہ پاکستان میں استحکام اورپالیسیوں کےتسلسل کی ضرورت ہے، حکومت کو بھی کسانوں کی مشکلات کا شدید احساس ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version