Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری ملتوی

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی حلف برداری ملتوی ہوگئی، انہوں نے آج شام 6 بجے حلف اٹھانا تھا۔

خیال رہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ شہزاد خان نے نئے گورنر سے عہدے کا حلف لینا تھا۔

جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر نئے گورنر کی تقریب حلف برداری ملتوی کر دی گئی ہے۔ آئندہ تقریب حلف برداری 7 مئی شام چھ بجے ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version