Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پونچھ میں بھارتی فضائیہ پر حملے کی کوئی حقیقت نہیں، سابق وزیراعلیٰ نے بھانڈا پھوڑ دیا

مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فضائیہ کے قافلے پر نام نہاد دہشت گرد حملے کا بھانڈا پھوٹ گیا. 

بھارتی پنجاب کے سابق وزیراعلی چرن جیت سنگھ چھنی نے بھارتی فضائیہ پر حملے کو بی جے پی کی اسٹنٹ بازی قرار دے دیا۔

بھارت کے سابق وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ جب بھی الیکشن قریب آتے ہیں بی جے پی ایسی حرکتیں کرتی ہے،بی جے پی کو لاشوں پر سیاست کرنے کی عادت ہے۔

چرن جیت سنگھ چھنی نے کہا کہ یہ دہشت گرد حملے نہیں بلکہ سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت ہونے والی کارروائی ہے،  پونچھ میں نام نہاد دہشت گرد حملے کی کوئی حقیقت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسی اسٹنٹ بازی بی جے پی کی جانب سے الیکشن جیتنے کی حکمت عملی کا حصہ ہے، بی جے پی کسان دشمن پارٹی ہے، بی جے پی کسانوں اور پنجاب کو جھکانا چاہتی ہے۔

بعد ازاں اس نام نہا د حملے کے بعد قابض بھارتی فورسز نے سرچ اپریشن کی آڑ میں 6 کشمیریوں باش کو گرفتار کر لیا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر انتخابات سے قبل بھارتی فوج پر بڑا حملہ ہوا، پلوامہ طرز کے اس حملے میں بھارتی فضائی کے کئی اہلکار زخمی ہوئے۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں سورنکوٹ کے مقام پر بھارتی فضائیہ کے قافلے پر حملہ ہوا اور کوئی اہلکار فائرنگ کی زد میں آگئے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version