نائب صدر بی سی سی آئی راجیو شکلا نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم اس وقت پاکستان بھیجیں گے جب حکومت اجازت دے گی۔
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا کا پاکستان میں اگلے سال منعقد ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کو بھیجنے کے حوالے سے بیان سامنے آیا ہے۔
انڈین نیوز ایجنسی (اے این آئی) کو انٹریو دیتے ہوئے بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں ابھی وقت ہے، ایونٹ کیلئے پاکستان جانے کا فیصلہ حکومت کرے گی۔
#WATCH | Delhi: On the Champion Trophy to be held in Pakistan next year, BCCI vice-president Rajeev Shukla said, "In the case of the Champion Trophy, we will do whatever the Government of India will tell us to do. We send our team only when the Government of India gives us… pic.twitter.com/TeA3dZ5Twn
— ANI (@ANI) May 6, 2024
انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی پر ہم وہی کریں گے جو حکومت ہمیں کہے گی، بھارتی ٹیم اس وقت پاکستان بھیجیں گے جب حکومت اجازت دے گی۔
خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 فروری میں پاکستان میں شیڈول ہے۔ مجوزہ شیڈول کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے میچز پاکستان کے تین وینیوز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہوں گے۔
دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی کے مجوزہ شیڈول میں بھارتی ٹیم کے پاکستان میں کم سے کم سفر کرنے کے حوالے سے تجویز سامنے آئی ہے۔ جس کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے پہلے راؤنڈ میں بھارتی ٹیم کے میچز لاہور میں منعقد ہوں گے۔
