Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

9 مئی کے حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان سامنے آ گیا

9 مئی کے حوالےسے وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف کا بیان سامنے آ گیا۔

وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک شخص اورگروہ نے اقتدارکی ہوس میں وطن کے اثاثوں پرحملہ کیا، 9 مئی کوجو ہوا اس کا تصور ہمارے دشمن بھی نہیں کرسکتے ہیں۔

خواجہ آصف نے بیان میں کہا کہ پاک فوج کی تنصیبات اورشہدا کی یادگاروں کونشانہ بنایا گیا تھا، سوچے سمجھے منصوبے پرعمل کیا گیا، 9 مئی کے منصوبہ سازوں کو قوم شناخت کرتی ہے۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے اپنے بیان میں مذید کہا کہ 9 مئی کاتصورکسی بھی ملک میں کسی بھی حالات میں نہیں کیاجاسکتا۔

یہ خبر بھی پڑھیں؛ ’’ 9 مئی کو ہنگامہ کرنے اور کرانے والوں کو سزا دینی پڑے گی ‘‘

متعلقہ خبریں

Exit mobile version