وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس 9 مئی (یومِ سیاہ) کو طلب کرلیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، وزیراعظم شہبازشریف وفاقی کابینہ کے فورم سے 9 مئی واقعہ پرخصوصی پیغام دیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 9 مئی واقعہ کی مذمت کی جائے گی۔ کابینہ اجلاس میں شہدا سے اظہاریکجہتی کی جائے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ 9 مئی کوپارلیمنٹ کی بالادستی وجمہوری رویوں کے فروغ پرزوردے گی۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس 9 مئی طلب
قبل ازیں یوم سیاہ کے موقع پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس نو مئی کو طلب کیا گیا ہے۔ قائم مقام گورنرپنجاب ملک محمد احمد خان نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی اجلاس میں سانحہ 9 مئی کی مذمتی قرارداد پیش کی جائے گی۔
پنجاب اسمبلی اجلاس میں حکومت کی جانب سے آرڈیننس بھی پیش کیےجائیں گے۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کریں گے۔
’’9 مئی کو ہنگامہ کرنے اور کرانے والوں کو سزا دینی پڑے گی‘‘
واضح رہے کہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے 9 مئی کو صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ گورنرسندھ نے اس سلسلے میں سمری پر دستخط کردیے۔
9 مئی کے حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان؛ یہ بھی پڑھیں
