Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جان سوینی اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر منتخب

اسکاٹش نیشنل پارٹی کے جان سوینی اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر منتخب ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسکاٹش نیشنل پارٹی کے جان سوینی اسکاٹ لینڈ کے باضابطہ طور پر ساتویں فرسٹ منسٹر منتخب ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق انہوں نے اسمبلی سے 64 ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کے حریف کنزیکٹیو پارٹی کے ڈگلس روس نے 31 ووٹ حاصل کیے۔

جان سوینی کو اسکاٹش گرین پارٹی کی بھی حمایت حاصل ہے جب کہ وہ جمعرات کو پارلیمنٹ میں اپنی کابینہ کے عہدوں کا اعلان کریں گے۔

خیال رہے کہ 60 سالہ جان سوینی حمزہ یوسف کی جگہ یہ عہدہ سنبھالیں گے، جنہوں نے یہ عہدہ سنبھالنے کے ایک سال بعد مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا تھا۔

جیتنے کے بعد جان سوینی کا کہنا ہے کہ میں آپ کی خدمت کے لیے حاضر ہوں اور میں اپنے ملک کے بہترین مستقبل کی تعمیر کے لیے وہ سب کچھ کروں گا جو میرے اختیار میں ہوگا۔

متعلقہ خبریں