گوادر کے علاقے سربندر میں کوارٹر میں سوئے ہوئے 7 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، تمام افراد کا تعلق پنجاب سے بتایا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گوادر میں نامعلوم مسحلہ افراد کی جانب سے سربندر میں فش ہاربر جیٹی کے قریب رہائشی کوارٹر پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں کوارٹر میں سوئے ہوئے 7 افراد کو قتل کردیا گیا جب کہ فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا۔
ایس ایچ او تھانا گوادر محسن علی نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے گوادر فش ہاربر کے قریب رہائشی کوارٹر پر فائرنگ کرکے 7 افراد کو قتل کردیا۔
انہوں نے کہا کہ لاشوں اور زخمی شخص کو گوادر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق اور زخمی افراد سربندر میں حجام کی دکان میں کام کرتے تھے جب کہ تمام افراد کا تعلق پنجاب کے ضلع خانیوال سے بتایا جارہا ہے۔
اس سے قبل گوادر ائیر پورٹ پر بھی شرپسندوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا جسے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نوشکی میں بھی 9 افراد کو بس سے اتار کر قتل کیا گیا تھا ، نوشکی میں قتل کئے افراد کا تعلق پنجاب سے تھا۔
افسوسناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد:
1.ساجد ولد خالد قوم قریشی ساکن محسن وال خانیوال پنجاب
2.اسد ولد حبیب قوم قریشی لودھراں والا حجام
3.۔ عنصر ولد نامعلوم
4.۔ شان ولد نامعلوم
5 ۔ معقرب ولد نامعلوم
6۔ عدنان ولد مقبول قوم قریشی عبدالحکیم خانیوال
7۔ حسیب ولد حبیب الرحمن قوم قریشی خانیوال شامل ہیں.
ارسلان ولد حاجی محمد امین ساکن میاں چنوں ضلع خانیوال زخمی ہوا
