گورنرپنجاب کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے کرداروں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ پرتشدد اور فساد کرنے والوں کے لیے کوئی معافی نہیں ہے
گورنرپنجاب سردارسلیم حیدر نے کہا ہے کہ سانحہ 9 مئی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، تاریخ کے سیاہ ترین دن کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
سردارسلیم حیدرنے اپنے بیان میں کہا کہ ملوث افراد سیاست کے لبادے میں ایک فسادی ٹولہ ہے۔ ملکی سلامتی کے اداروں پر حملہ آور، محب وطن نہیں۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ پرتشدد اور فساد کرنے والوں کے لیے کوئی معافی نہیں ہے، ہم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔
سردارسلیم حیدرنے اپنے بیان میں مذید کہا کہ 9 مئی کے کرداروں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
