اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطین کو مکمل رکن بنانے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطین کے اقوام متحدہ کے مکمل رکن بنے کی اہلیت کو تسلیم کرتے ہوئے سلامتی کونسل کو سفارش کی گئی ہے کہ وہ فلسطین کے اقوام متحدہ کے مکمل رکن بننے کی قرارداد کی حمایت کرے۔
جنرل اسمبلی میں ہونے والی ووٹنگ میں 143 ممالک نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ امریکہ اور اسرائیل سمیت 9 ممالک نے قرارداد کی مخالفت کی اور 25 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر ڈینس فرانسس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئیٹر) پر کہا کہ فلسطینی جدجہد کو آج ایک تاریخی کامیابی ملی ہے ۔
صدر جنرل اسمبلی نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل سے بھی قرارداد کے حق میں ووٹنگ کی اپیل کی۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے فلسطین کے مستقل ممبر بننے اور دو ریاستی فارمولے کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا تھا۔
