Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

برطانیہ اور یورپ میں مقیم پاکستانیوں کے لئے اچھی خبر

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے برطانیہ اور یورپ میں مقیم پاکستانیوں کے لئے اچھی خبر سنادی۔ 

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے ترجمان عبداللہ حفیظ نے کراچی سے آئے کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلسٹس سے اسلام آباد آفس میں ملاقات کی۔

ترجمان پی ائی اے کے مطابق اگلے ماہ پیرس اور چودہ اگست کو برطانیہ کے لئے پروازیں چلانے کے لئے تیار ہیں، قومی ائیر لائن کو رواں ماہ عالمی تنظیم ایاسا سے عنقریب مرحلہ وار اجازت مل جائے گی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ برطانیہ اور یورپ میں مقیم پاکستانیوں کے لئے اچھی خبراجازت ملتے ہی یورپ میں سب سے پہلے پیرس کی پروازیں شروع کی جائیں گی، پاکستان سے برطانیہ ایتھروائیرپورٹ کیلئے براہ راست پرواز14اگست کوروانہ ہوگی۔

ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے نے یورپ اور برطانیہ کے لئے 777 جہازوں کی مرمت کا کام بھی تیز کردیا ہے اور اس وقت 7 ٹرپل سیون جہاز اپریشن میں ہیں جب کہ ائندہ دو ماہ میں مزید دو ٹرپل سیون جہاز بھی اپریشن میں اجائیں گے۔

ترجمان پی آئی کا کہنا تھا کہ 9 ٹرپل سیون جہازوں سے یورپ اور برطانیہ کا اپریشن بہترین طریقے سے چلایا جاسکے گا، پاکستان کے 97 ممالک کے ساتھ ائیر سروس معاہدے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ جہازوں کی قلت اور خسارے سے34 ممالک میں سے اب فلائٹس کا روٹ 14 ممالک تک محدود رہ گیا، امید ہے کہ لوگ روٹس بحال ہوتے ہی پی ائی اے کا انتخاب کریں گے، پاکستان سے براہ راست برطانیہ کی پروازیں 2020 میں بند ہوئی تھی۔

Exit mobile version