Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیئرمین ڈائیوو ایکسپریس شہریار چشتی کا ای گیمز کے شاندارانعقاد پر خراجِ تحسین

چیئرمین ڈائیووایکسپریس شہریارچشتی نے بازآرگنائزیشن کے زیر اہتمام ای گیمزکے شاندارانعقاد پردانیال چشتی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورکے ایچ یو ایف سی کلب میں باز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام پاکستان میں ای گیمنگ کے سب سے بڑے مقابلے جاری ہیں۔ ایونٹ کے روحِ رواں معروف پاکستانی شخصیت اورچیئرمین بازآرگنائزیشن دانیال چشتی پاکستان میں ای گیمنگ کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں۔ پلیئرزکی پرجوش شرکت نے ایونٹ کی رونق بڑھا دی۔

بول نیوزکے چئیرمین شہریارچشتی نے لاہورمیں بازآرگنائزیشن کے زیراہتمام بین الاقوامی سطح پرہونے والی ای گیمزکا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران چیئرمین شہریارچشتی نے ٹیم کی وکنگ اورخصوصی طورپرای گیمز کے پرموٹ کرنے کو سراہا اوردانیال چشتی کے ویثرن کی تعریف کی۔

اس موقع پربول نیوزسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ڈائیوایکسپریس شہریارچشتی نے کہا کہ یہ ابھی شروعات ہے، ای گیمنگ کو پرموٹ کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ حکومت نے بھی دلچسپی کا اظہارکیا ہے۔

چیئرمین شہریارچشتی نے کہا کہ ای گیمنگ کو پرموٹ کرنے کی ضرورت ہے، بچوں نے اپنے ریسورسزسے اپنی صلاحیتوں کو اجاگرکیا ہے اوربین الاقوامی سطح پرپاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ پاکستان دنیا میں ای گیمنگ میں ٹاپ تھری میں شمارہوتا ہے۔ بازآرگنائزیشن کے زیر اہتمام ایونٹ میں کوریا، جاپان، یوایس، یوکے اوردیگر ممالک سے بین الاقوامی پلیئرزپاکستان آئے ہیں۔

ای گیمنگ میں ملک کا نام روشن کرنے والےارسلان نے ای گیمنگ کے شاندارانعقاد پربول نیوزسے گفتگوکرتے ہوئے دانیال چشتی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انھوں نے کہا کہ ملک میں ای گیمز کے فروغ کے لیے دانیال چشتی کی کوششیں مشعلِ راہ ہیِں، ملک میں ای گمینگ کا مستقبل تابناک ہے اوراس کے فروغ کا بیڑا اٹھانے والے دانیال چشتی ہمارے لیے قابلِ فخر ہیں۔

بازآرگنائزیشن نے ای گیمزکےعلاوہ دوسری گیمزکا بھی انعقاد کیا، ڈائیوو ایکسپریس کے زیراہتمام اسپن دی ویل کا اسٹال لگایا گیا، جہاں شرکا نے قسمت آزمائی کی۔ ایونٹ کی اختتامی تقریب اتوارکو ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version