Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئرلینڈ اور انگلینڈ کے بعد اصل امتحان ورلڈکپ ہے، چیئرمین پی سی بی

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ آئرلینڈ سے پہلے میچ میں شکست کو کوئی بھی قبول نہیں کر رہا۔

آئرلینڈ کے ہاتھوں پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی تاریخی شکست کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی فوری طور پر ڈبلن پہنچے جہاں انہوں نے قومی کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔

دو گھنٹے طویل ملاقات میں آئندہ کی حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا۔

چئیرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے جدید و نئے انداز کے مطابق کھیل کر ہی جیت ممکن ہوسکتی ہے جب کہ کمرے میں بیٹھ کر صرف حکمت عملی ترتیب دی جا سکتی ہے لیکن اصل امتحان میدان میں ہوتا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ تمام کھلاڑی باصلاحیت اور پروفیشنل ہیں تاہم ہمیں اپنی فیلڈنگ کا شعبہ مزید بہتر کرنا ہوگا اور مخالف ٹیم کو کوئی موقع فراہم نہیں کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کرکٹ سے محبت کرتی ہے اور قوم کو اپنے کھلاڑیوں سے امیدیں ہیں جس کے لیے تمام کھلاڑیوں کو آخری گیند تک مقابلہ کرنا ہوگا جس کے بعد ہی ہماری جیت ممکن ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئرلینڈ سے پہلے میچ میں شکست کو کوئی بھی قبول نہیں کر رہا۔ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے بعد اصل امتحان ورلڈکپ ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version