Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

’حج سیزن میں ڈرونز اور فضائی ٹیکسیاں استعمال ہوں گی’

سعودی وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ حج سیزن میں ڈرونز اور فضائی ٹیکسیاں استعمال ہوں گی۔ 

عرب میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سعودی وزیر ٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروس صالح الجاسر کا کہنا تھا کہ حج 2024 میں جدید ٹیکنالوجیز سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے فضائی ٹیکسیاں اورڈرونز کا استعمال کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد عازمین حج کو بہترین سفری سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ فراہم کی جانے والی سہولیات کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

صالح الجاسر کا کہنا تھا کہ  حج سیزن میں ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک کا شعبہ انتہائی اہم ہوتا ہے۔ عازمین حج کی نقل وحمل کو منظم کرنے کے لیے مرتب شدہ جامع پروگرام کے تحت وقت مقررہ پرعملی اقدامات کرنا ہوتے ہیں تاکہ حجاج کرام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حج امور میں لاجسٹک سپورٹ کے لیے وزارت ٹرانسپورٹ دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے جس کا بنیادی ہدف عازمین حج کو ہرممکن سہولت فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version