بازآرگنائزیشن کے زیراہتمام پاکستان میں پہلی بارای گیمنگ کے مقابلے منعقد کیے جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہورکے ایچ یو ایف سی کلب میں بازآرگنائزیشن کے زیراہتمام پاکستان میں ای گیمنگ کے سب سے بڑے مقابلوں کا تیسرا اور آخری روز ہے۔
بازآرگنائزیشن کے چئیرمین پاکستان کی معروف شخصیت دانیال چشتی ہیں جنہوں نے ان مقابلوں میں دنیا بھرکے نامورکھلاڑیوں کو شرکت کرنے کےلیے مدعو کیا۔
دنیا کے مقبول کورین کھلاڑی نی اورلو ہائے، جاپان کی مشہورکھلاڑی یویو برطانوی لی ویس اور پاکستانی عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی ارسلان ایش، نعمان چوہدری عاطف اوردیگر مقابلوں میں شریک ہیں۔
یورپین عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی جوکا سمیت 4 برطانوی شہری کھیلوں اورکمنٹری میں اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
ای گیمنگ مقابلوں کے آخری روز بھی شائقین کی بڑی تعداد میچزدیکھنے کے لیے آئی، شائقین کی جانب سے تمام پلیئرزکو خوب سراہا گیا۔ ایونٹ کے آج آخری روزجیتنے والوں میں لاکھوں روپے کے کیش انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔
لاہور میں باز گروپ ای گیمز ٹورنامنٹ کا آخری روز، چوہدری سالک حسین نے چیئرمین ڈائیوو ایکسپریس کے ہمراہ ای گیمز ہال کا دورہ کیا اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا#BOLNews #EGaming pic.twitter.com/nxq7j6wKf3
— BOL Network (@BOLNETWORK) May 12, 2024
لاہورمیں منعقدہ بازگروپ ای گیمزٹورنامنٹ کے آخری روز، چوہدری سالک حسین نے چیئرمین ڈائیووایکسپریس شہریارچشتی کے ہمراہ ای گیمزہال کا دورہ کیا۔
چوہدری سالک نے پوری ٹیم کی محنت اورکھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یوتھ کےلیےای گیمزکا انعقادایک بہترین کاوش ہے، ایسےٹورنامنٹ ہرسال باقاعدہ ایک پلان کے تحت ہونے چاہئیں۔
