Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عالمی سطح پر بھارتی غذائی اشیاء پر پابندی عائد

بھارتی مصالحہ جات  کے غیر معیاری ہونے کی وجہ سے عالمی سطح پر پابندی عائد کر دی گئی۔

حال ہی میں ہانگ کانگ فوڈ سیفٹی سینٹر نے متعدد بھارتی مصالحہ جات کمپنیوں کو ایتھائیھلین اکسائیڈ نامی زہریلے کیمیکل کے استعمال پر وارننگ دی۔

ایتھائلین اکسائیڈ نامی کیمیکل پر کینسر کی وجوہات کے باعث پابندی عائد ہے۔ سنگاپور،مالدیپ اور ہانگ کانگ نے ان بھارتی مصالحہ جات پر پابندی عائد کر دی ہے۔

گزشتہ پانچ سالوں کے دوران یورپین یونین فوڈ سیکیورٹی اتھارٹی نے 500 سے زائد بھارتی مصالحہ جات پر پابندی عائد کی۔

صرف بھارتی مصالحہ جات  نہیں بلکہ میوے، ڈرائی فروٹ اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء بھی عالمی سطح پر غیر معیاری قراردی گئیں۔

گزشتہ سال 30 فیصد سے زائد مصالحے امریکہ نے بھارت کو زہریلے پن اور کیمیکل کی ملاوٹ کے باعث واپس بھیجے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ  مودی سرکار محض پیسے کی لالچ میں بھارتی عوام کی زندگیاں برباد کر رہی ہے۔ نہ صرف مصالحہ جات بلکہ بھارتی فارماسوٹیکل کمپنیاں غیر معیاری ادویات کی وجہ سے عالمی سطح پر بدنام ہیں۔

فروری 2024 میں بھارت کی جانب سے ازبکستان بھیجے گئے کھانسی کے سیرپ پینے سے 68 بچوں کی موت واقع ہوئی۔تحقیقات کے مطابق کھانسی کے شربت میں ایتھائلین گلائکول کی غیر معمولی مقدار پائی گئی۔

جہاں بھارت اتنے مسائل سے دوچار ہے وہیں مودی سرکار اپنے انتہا پسند مذموم سیاسی مقاصد کی تکمیل میں مصروف ہے۔

متعلقہ خبریں