غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے ایک گاڑی پر حملے میں اقوام متحدہ کی سیکیورٹی سروسز کا ایک رکن ہلاک ہو گیا۔
ترجمان نے کہا کہ جنگ شروع ہونے کے بعد فلسطینی علاقے میں ہلاک ہونے والا اقوام متحدہ کا یہ پہلا بین الاقوامی اہلکار ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے نائب ترجمان فرحان حق نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے محکمہ تحفظ و سلامتی (ڈی ایس ایس) کے عملے کے ایک رکن کی ہلاکت اور ڈی ایس ایس کے ایک اور ملازم کے زخمی ہونے کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا ہے۔
نائب ترجمان فرحان حق نے کہا کہ 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے جواب میں غزہ میں اسرائیلی حملے کے آغاز کے بعد سے اقوام متحدہ کے لئے یہ پہلا بین الاقوامی جانی نقصان ہے۔
نائب ترجمان فرحان حق نے یاد دلایا کہ اقوام متحدہ کے تقریبا 190 فلسطینی ملازمین ہلاک ہوئے ہیں، جن میں زیادہ تر اقوام متحدہ کے فلسطینی پناہ گزین ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کے مقامی ملازمین شامل ہیں۔
فرحان حق نے مزید کہا کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے اہلکاروں پر ہونے والے تمام حملوں کی مذمت کرتے ہیں اور اس کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔




















