Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مظفرگڑھ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی جاں بحق

مظفرگڑھ کے تھرمل بائی پاس پر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے مقامی صحافی جاں بحق ہوگیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صحافی اشفاق احمد کو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے بعد انہیں زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہارگئے۔

پنجاب پولیس کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے صحافی اشفاق احمد سیال کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا۔ حکام کے مطابق مقتول صحافی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ صحافی کے قتل کے معاملے کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور واردات میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version