اسلام آباد: موجودہ حکومت کے دوسرے ماہ بھی گندم کی درآمد جاری رہنے کا انکشاف ہوا ہے۔
ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق اپریل 2024 میں 86 ہزار 800 میٹرک ٹن گندم درآمد ہوئی جب کہ اپریل میں 7 ارب روپے مالیت سے زیادہ کی گندم درآمد ہوئی۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ موجودہ حکومت کے پہلے 2 ماہ میں تقریباً 7 لاکھ 78 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد ہوئی۔ موجودہ حکومت کے پہلے ماہ 6 لاکھ 91 ہزار 136 میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی تھی جب کہ مارچ میں 57 ارب 19 کروڑ 20 لاکھ روپے کی گندم درآمد کی گئی تھی۔
ادارہ شماریات نے مزید بتایا کہ رواں سال اپریل تک 35 لاکھ 36 ہزار 236 میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی تھی، جولائی تا اپریل 290 ارب 36 کروڑ روپے مالیت کی گندم درآمد ہوئی تھی۔
