Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کسانوں کا جوش بتا رہا ہے کہ تحریک شروع ہو چکی ہے، امیر جماعت اسلامی

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ کسانوں کا جوش بتا رہا ہے کہ تحریک شروع ہو چکی ہے۔

لاہور میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ 4 فی صد جاگیرداروں کے پاس 40 فی صد زمین ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آئی ایم ایف کہہ رہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے پر مزید ٹیکس لگاؤ، یہ آئی ایم ایف کےغلام ہیں اور یہ غلام پاکستان کوکبھی آزاد نہیں ہونےدیں گے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اس کیلئے بڑی تحریک چلانا ہو گی اور قربانیاں دینی ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کا مسئلہ ہمارا ہے، اس کو بھرپور طریقے سے اٹھائیں گے، کسانوں کا جوش بتا رہا ہے کہ تحریک شروع ہوچکی ہے، کسان محنت کرتے ہیں لیکن حکومت دھوکے بازی کرتی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کے مطابق موجودہ حکومت پی ڈی ایم حکومت کا ہی تسلسل ہے، پی ڈی ایم اور نگراں حکومت میں بیٹھنے والوں نے گندم امپورٹ کی، حکومت کو اب سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ حکومت پر واضح کرتا ہوں کہ گرفتار افراد کو رہا کیا جائے اور اگر گرفتار افراد کو رہا نہ کیا توتحریک پورے ملک میں پھیل سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version