Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری

اسٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی  ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری زخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 1 کروڑ 52 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 10 مئی تک زرمبادلہ کے سرکاری زخائر کی مجموعی مالیت 9 ارب 13 کروڑ 55 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 15 کروڑ 23 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور اس وقت کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 49 کروڑ 9 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر 14 ارب 62 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version