اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پریس گیلری سے موبائل فوٹیج بنانے کا نوٹس لے لیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی کی ہدایت پر ایوان کے اندر موبائل فون سے ویڈیو بنانے کو ہاوس کا استحقاق مجروح کرنے کے مترادف قرار دیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی اور سیکرٹریٹ کی جانب سے بار بار نشاندہی اور وارننگ کے باوجود پریس گیلری سے ویڈیو بنانے کا سلسلہ نہیں رک سکا۔
اسپیکر کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آج کے اجلاس کے دوران ایوان کے اندر سے بنائی جانیوالی ویڈیو ٹی وی چینلز پر ان ایئر کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے معاملہ پیمرا کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پیمرا سے موبائل فوٹیج چلانے والے ٹی وی چینلز کی فہرست بھی اسپیکر آفس کو فراہم کی جائے گی۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے ویڈیو بنانے والے میڈیا نمائندگان کے پریس گیلری کارڈ منسوخ کرنے اور سخت ایکشن لینے کی ہدایت بھی کی ہے۔
