Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صنعتوں کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت صنعتی  شعبے کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ صنعتی ترقی اور برآمدات بڑھانے کیلئے صنعتوں کو کم لاگت پر بجلی و گیس کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ صنعتی شعبے کو درپیش مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل تلاش کیا جائے۔

انہوں نے صنعتی شعبے کے لئے ٹیرف ریشنالائیزیشن کے حوالے سے حکمت عملی فی الفور تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ صنعتوں کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے اور صنعتوں کے فروغ اور ملک میں موجود پیداواری استعداد کو برؤے کار لانے کے لئے ہر ممکنہ کوشش اور اقدام اٹھائے جائیں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ بجلی اور گیس کی ٹیرف ریشنلائشیشن کے لیے صنعتوں سے مشاورت کی جائے۔

اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف کو صنعتوں و گھریلو صارفین کو فراہم کی جانے والی بجلی و گیس کے نرخوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version