Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت آنی جانی ہے بس ملک ترقی کرے، قمر زمان کائرہ

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ حکومت آنی جانی ہے بس ملک ترقی کرے۔

بول نیوز کے پروگرام تبدیلی کے میزبان ڈاکٹر دانش کو انٹرویو دیتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کابینہ میں شامل ہونے کی کوئی تجویز نہیں ہے، حکومت آنی جانی ہے بس ملک ترقی کرے۔

انہوں نے کہا کہ سلیم حیدر پیپلز پارٹی کا نیا چہرہ نہیں ہے، مختلف فیصلے قیادت کرتی ہے لیکن ہم رائے ضرور دیتے ہیں۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ صدرمملکت آصف زرداری محاذ آرائی کے قائل نہیں ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور نے بدزبانی سے مقبولیت حاصل کی، گنڈاپور کی جماعت کی حکمت عملی ہے اس پر وفاق ایکشن لے۔

رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ کسی نے مہم جوئی کی تو قانون حرکت میں آئے گا، ہم غیر جمہوری عمل کی ہمیشہ مخالفت کرتے ہیں۔

قمر زمان کائرہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی دوسروں کے مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کرتے، اداروں کو لعن طعن کرنے سے قومی خدمت نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے غلطیوں سے نکل کر میثاق جمہوریت کیا اور کسی کے کہنے پر واوڈا اور کاکٹر کو ووٹ نہیں دیا۔

بول نیوز کے پروگرام ’تبدیلی‘ میں رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ باجوہ کی ایکسٹینشن غیرمقبول فیصلہ تھا، ججوں کو توسیع نہیں دینی چاہئے، ہمارے نظام میں عام آدمی حکمران نہیں بن سکتا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version