Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عازمین حج سعودی ضابطوں کی پاسداری کریں، حافظ طاہر محمود اشرفی

پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ عازمین حج سعودی ضابطوں کی پاسداری کریں۔

پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ سعودی حکام نےاس سال عازمین حج کے لیے بہترین اقدامات کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بہترین حج انتظامات پرسعودی حکام کا شکریہ ادا کرتے ہیں، کراچی سے روڈ ٹو مکہ پروگرام ہزاروں عازمین حج کا ذریعہ بن رہا ہے۔

حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ عازمین حج سعودی خواتین اور سعودی ضابطوں کی پاسداری کریں اور پاکستانی عازمین حج کے دوران کسی سیاسی سرگرمی کاحصہ نہ بنیں۔

پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ بغیراجازت کے حج کرنا جائزنہیں ہے۔

حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ نہیں چاہتے کہ ملک سے تمام اداروں سےعوام کا اعتماد اٹھ جائے، 9 مئی کے معاملے پرعدلیہ سے ریاست تک کو انصاف نہیں مل سکا عام شہری کہاں جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایک سال گزرنے کے باوجود 9 مئی کے ذمہ داروں کو سزا نہں ہوئی اور 9 مئی واقعات میں جو بے گناہ ہیں انہیں رہائی نہ مل سکی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے پر کیچڑا چھالنے سے اداروں سے اعتماد اٹھ جائے گا، سب ادارے ہمارے ہیں،عدلیہ بھی ہماری ہے ادارے بھی ہمارے ہیں اور ہم آزاد عدلیہ چاہتے ہیں۔

پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ ججز کہتے ہیں مداخلت ہورہی ہے یہ بتائیں مداخلت کے دوران جو فیصلے کیے گئے وہ کتنے قابل اعتبار ہیں۔

پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے مزید کہا کہ سوال یہ ہے کہ جب آپ زیر اثر تھے اس دوران کیے گئے فیصلے کتنے اعتبار والے ہیں کیونکہ عوام بھی آپ سے سوال کرنا چاہتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version