Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔

سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے جب کہ درخواست ایڈوکیٹ میاں داؤد کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین اور رؤف حسن کو فریق بنایا گیا جب کہ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ رؤف حسن اور شعیب شاہین کے خلاف آرٹیکل 204 کے تحت توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما باقاعدگی سے اعلیٰ عدلیہ کو سکینڈ لائز کر رہے ہیں۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور چیف جسٹس عامر فاروق کے خلاف پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے مہم چلائی جا رہی ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال نے بھی تحریک انصاف کے طرز کی پریس کانفرسز کیں، سپریم کورٹ کا فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کے خلاف توہین عدالت پر شوکاز کرنا احسن اقدام ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version